فیسکو اور لیسکو کی نجکاری کی منظوری

اسلام آباد: اسلام آباد میں محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیسکو اور لیسکو کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری موخر کرنے پر غور کیا گیا۔ نجکاری بورڈ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری سے پہلے ازسرِ نو بحالی کی جائے۔ نجکاری بورڈ کی تجاویز کا حتمی فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.