نجم سیٹھی گورننگ باڈی کے رکن، جمشید علی قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر

اسلام آباد()اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں پیش کر دیا ہے ، حکومت نے نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا کر گورننگ باڈی کا رکن بنا دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی قائم مقام چئیرمین پی سی بی ہوں گے جو تیس روز میں الیکشن کروائیں گے۔

جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے پی سی بی کے نئے آئین کے مطابق نئے سیٹ اپ کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے روک دیا گیا ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ تیس دن کے لیے چیئرمین پی سی بی تعینات کر دیئے گئے ۔ جسٹس ریٹائرڈ جمشید علی شاہ چیف الیکشن کمشنر بھی ہوں گے ، نئی گورننگ باڈی 30 دن کے اندر پی سی بی کے انتخابات کرائے گی ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے بتایا کہ مشید علی شاہ کے ساتھ نجم سیٹھی اور اقبال عمر بھی گورننگ باڈی میں ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کل پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دی ہے ۔ ذکا اشرف کے وکیل امتیاز صدیقی نے نجم سیٹھی کی گورننگ باڈی میں شمولیت پر اعتراض اٹھایا ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی بورڈ میں شامل ہوئے تو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ لے کر آئیں گے ۔ نجم سیٹھی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نئے آئین کے مطابق اگر چئیرمین کوئی غلط کام کرے گا تو پیٹرن اسے ہٹا سکتا ہے ۔ نیا چئیرمین کم از کم گریجوایٹ ہو تاکہ وہ عالمی کرکٹ ایجنسی سے رابطہ رکھ سکے۔ –

تبصرے بند ہیں.