حکومت کا ریٹائرڈ ملازمین کو اے ٹی ایم کے زریعے پنشن دینے کا فیصلہ

حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کواے ٹی ایم کے زریعے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پینشنرز کو اسمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ ایسا نظام لائیں گے کہ جعلی پنشن کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

اسلام آباد: () وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق اصلاحات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ریٹائڑڈ سرکاری ملازمین کے لئے پنشن کی تقسیم کے طریقہ کار کو آسان اور تیز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ پنشنرز کی طرف سے بروقت دستاویزات کی فراہمی کے باوجود متعلقہ محکموں کی طرف سے پنشن کے کیسز بروقت جمع نہیں کرائے جاتے۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پینشنرز کے لئے نئے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ اے ٹی ایم کے زریعے اپنی پینشن حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کی تقسیم میں سرکاری اداروں کی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ ایسا نظام لائیں گے کہ جعلی پنشن کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔ یکم جولائی 2014 کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالوں کو پنشن براہ راست کریڈٹ سسٹم سے ملے گی۔ وزیر خزانہ نے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ پینشنرز کی سہولت کے لئے مجوزہ اصلاحات سے متعلق دو ہفتے میں رپورٹ تیار کریں جو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.