ناکامیوں سے دلبرداشتہ مصباح الحق نے کپتانی چھوڑنے کا اشارہ دے د

اگر قومی ٹیم کیلئے سکور نہیں کرسکتا تو اس کی قیادت کا کوئی حق نہیں :میڈیا سے گفتگو

شارجہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ان کی خراب پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ورلڈ کپ 2015 میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت نہیں کریں گے ۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھی شکست کے بعد شارجہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کامیابی ان کا خواب ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کامیابی حاصل کرے لیکن اگر بطور کپتان ان کی کارکردگی خراب ہے تو وہ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کو تیار ہیں اور بورڈ جس کو بھی ٹیم کا کپتان بنائے گا وہ اس کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے سب سے زیادہ اہم قومی ٹیم اور پاکستان ہے میں اس کی عزت کی خاطر ٹیم کا کوئی بھی عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں ۔ –

تبصرے بند ہیں.