ناٹنگھم میں بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ متنازع بن

انٹرنینشل کرکٹ کونسل نے (آئی سی سی) نے پہلی بار خراب پچ کی رپورٹ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

ناٹنگھم:) ناٹنگھم کے ٹرینٹ برِج میں 9 جولائی سے شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کو اب آئی سی سی نے متنازع بنا دیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے پہلی بار ناٹنگھم ٹیسٹ کے لئے تیار پچ کو ناقص قرار دیدیا۔ میچ ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ بُون نے پچ کو ناقص لکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے جس کا الزام ثابت ہونے پر میزبان انتظامیہ کو 15 ہزار ڈالرز جرمانہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ اور ٹرینٹ برِج انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناقص پچ معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ناٹنگھم ٹیسٹ میچ میں وکٹ بلے بازوں کے لئے جنت بنی رہی۔ پہلی اننگز میں 457 رنز کے بھارتی ٹوٹل کے جواب میں انگلینڈ نے 496 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس میں دسویں وکٹ کی ریکارڈ 198 رنز کی شراکت شامل تھی۔ بھارت کے 391 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے سے میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.