عید کی تعطیلات میں سی این جی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ متوق

حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران سی این جی اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی این جی کی پانچ دن اور بجلی کی تین دن تک لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

اسلام آباد () وزارت پانی و بجلی اورپٹرولیم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پرعید کی تعطیلات کے دوران سی این جی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاور پلانٹس کو اضافی گیس اور تیل کی فراہمی کے لئے وزارت پٹرولیم سے رابطہ کیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے ایندھن کی فراہمی کے لئے 22 جولائی کو اجلاس طلب کیا ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کل وزارت پٹرولیم میں ہوں گے۔ ان مذاکرات میں سی این جی کا ہفتہ وار شیڈول اور عید کی تعطیلات کے دوران پانچ روز تک سی این جی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.