بھارت نے انگلینڈ کو 95 رنز سے ہرا کر لارڈز ٹیسٹ جیت لیا

بھارت نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو 95 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے یہ ٹیسٹ میچ جیت کر لارڈز میں 28 سال بعد کامیابی کی تاریخ رقم کر دی۔

لارڈز () بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز میزبان انگلش ٹیم نے ایک سو پانچ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ ایشانت شرما نے گوروں کو تگنی کا ناچ نچایا۔ 319 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی میزبان ٹیم کو ایشانت شرما کی سات وکٹوں نے 223 تک محدود کر دیا۔ بھارتی فاسٹ بولر شاندار کارکردگی کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوئے رُوٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے ملک سے باہر تین سال بعد جبکہ لارڈز میں 1986 کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی ہے –

تبصرے بند ہیں.