نانگا پربت پرغیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گلگت بلتستان: نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ راہل نیوز کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ایک ملزم کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری منیراحمد بدانی اور آئی جی گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ نانگا پربت پرسیاحوں کے قتل میں 16 ملزمان ملوث ہیں اور ان کی شناخت ہو چکی ہے، شناخت کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور وہ دیامر اور چلاس کے پہاڑی علاقوں میں مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئےہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلگت بلتستان میں نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.