ناقابل ضمانت وارنٹ: عمران خان کا سیشن کورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے جس میں ممکنہ طور پر توشہ خانہ ضابطہ فوجداری کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.