اسلام آباد: نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے نادرا کیلئے نوکروڑروپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی خریدنے کیلئے نادرا کو نوکروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے،نادرا نوکروڑ روپے سے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کیلئے ہارڈویئر اورسوفٹ ویئرخریدے گا،وزیراعظم نے نادرا کو دس دنوں میں اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ آلات کی خریداری کیلئے نادرا کو فوری طورپررقم فراہم کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.