نائیجیریا تیزی سے ابھرتی بڑی معیشت ہے،پاکستانی سفیر

کرا چی:افریقاایک بڑ ی ما رکیٹ ہے اور یو رپی ممالک سمیت چین اوربھارت سنجیدگی سے اس مارکیٹ میں صنعتی ، تجا رتی اور کا روباری سطح پر سر گرم ہیں ۔ پاکستا ن کو بھی آگے بڑھ کر جا رحانہ مارکیٹنگ سر مایہ کا ری اور جو ائنٹ وینچر کے ذریعےافریقی مارکیٹ سے فا ئدہ اٹھا نا چاہیے۔ان خیا لات کا اظہار نائیجریا کے لیے تعینات پا کستانی سفیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل آغا عمر فاروق نے فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاںمحمد ادریس کے ساتھ ملا قات میں کہی۔ اس ملا قات میں ٹی ڈیپ کے چیف ایگز یکٹو ایس ایم منیر ، اشتیا ق بیگ ، عبدالسمیع خا ن ، سلیم شیخ اور نا ہید مسعود نے بھی شر کت کی ۔ آغا عمر فاروق نے بتا یا کہ نائیجریا افریقامیں تیز ی سے ابھر تی ہو ئی بڑ ی معیشت ہے با وجو د اس حقیقت کے کہ نائیجر یا میں امن وامان کی صورتحا ل اچھی نہیں اور کر پشن کا لیو ل بھی اونچا ہے لیکن پھر بھی یو رپی ممالک خصو صاًجر منی ، بھارت اورچین کے نائیجر یا کے ساتھ مضبو ط تجا رتی تعلقا ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی انہی خطو ط پر نائیجر یا کے ساتھ تجا رت بڑھانی چا ئیے ۔ اور بز نس کمیونٹی اپنے آپ کو محفو ظ کر نے کے لیے وہا ں کی لو کل بنکنگ کے ذریعے کا م نہ کر یں بلکہ انٹر نیشنل بینکنگ چینل کو استعمال کر یں ۔ انہوں نے تجو یز دی کہ نائیجریا میں فر ٹیلا ئیزر سیکٹر میں پاکستانی سر مایہ کا ری کر سکتے ہیں اور اسکے ذریعے پو رے افر یقا کی مارکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکے علاوہ پاکستانی فارما سو ٹیکل ، مو ٹر سائیکل ، رکشہ ، کٹلری ، پلا سٹک ، سر جیکل ، سپورٹس اور ٹیکسٹائل کی نائیجریا میں بڑ ی مانگ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.