مکاناتی مالکاری میں اضافہ کی کوششوں میں تیزی لارہے ہیں

کراچی:بینک دولت پاکستان ملک میں مکاناتی مالکاری بڑھانے کی کوششوں میں تیزی لارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے سازگار پراڈنشل ریگولیشنز کے ذریعے موزوں ریگولیٹری ماحول پیدا کیا جارہا ہے اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے گائیڈ لائنز کے اجرا، اشارتی اہداف کے تعین اور مالی اداروں کی استعداد کاری کو فروغ دیا جارہا ہے۔پاکستان میں توانائی کے موجودہ بحران کے پیش نظر اور مناسب فنانس پر متبادل توانائی کے حل کی ترویج کے لیے اسٹیٹ بینک نے مکاناتی مالکاری کی پراڈنشل ریگولیشنز میں ترامیم کی ہیں تاکہ بینک رہائشی استعمال کے شمسی توانائی کےحل کے لیے افراد کو قرضے دے سکیں جو مکانات کے قرضوں کا حصہ ہوں گے۔ اس سے قبل مالی ادارے زیادہ سے زیادہ پانچ برس کی مدت کے لیے ذاتی قرضوں کی مد میں شمسی توانائی کے لیے قرضے جاری کررہے تھے۔ تاہم مکاناتی مالکاری کی پراڈنشل ریگولیشنز میں اس ترمیم کے بعد بینک؍ڈی ایف آئیز زیادہ سے زیادہ دس سال کے لیے شمسی توانائی کے نظام کے لیے افراد کو قرضے دے سکتے ہیں جس سے قرض لینے والوں کے لیے مالکاری سستی ہوجائے گی۔

تبصرے بند ہیں.