نئے سال کا پہلا ماہ ، گاڑیوں کی پیداوار میں 35 فیصد اضافہ

نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار بڑھ گئی۔ دسمبر کے مقابلے میں پینتیس فیصد زائد اضافہ ہوا۔

کراچی: ( پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں دس ہزار آٹھ سو آٹھ گاڑیاں تیار کی گئی۔ دسمبر میں سات ہزار نو سو بیاسی گاڑیاں اسمبل ہوئی تھی۔ رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک ملک میں تریسٹھ ہزار پانچ سو انسٹھ گاڑیاں تیار کی گئی جبکہ اس دوران گاڑیوں کی فروخت چار فیصد اضافہ سے چونسٹھ ہزار آٹھ سو چونتیس یونٹس رہی۔

تبصرے بند ہیں.