رواں مالی سال ترسیلات زر میں 10.1 فیصد اضافہ: اسٹیٹ بنک

تارکین وطن کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھ گئی۔ جولائی سے جنوری تک نو ارب تین کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئی۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ترسیلات زر میں دس اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر تھا سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دو ارب انسٹھ کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب اٹہتر کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی۔

تبصرے بند ہیں.