بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران ریاستی حکومت نے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا تھا اور ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانے کے بھی احکامات دیے گئے تھے۔
تاہم اب نئی دہلی حکومت نے ماسک کے لازمی استعمال اور خلاف ورزی پر جرمانے کو ختم کردیا ہے لیکن عوام پر زور دیا گیا ہےکہ وہ زیادہ رش والے مقامات پر ماسک کا استعمال کریں۔
حکام نے بتایا کہ شہر میں کورونا کے کیسز کم ہونے پر وبائی ایکٹ کے تحت نافذ کیا جانے والا ماسک کا لازمی استعمال ختم کردیا گیا ہے جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ بھی نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق نئی دہلی میں بدھ کے روز کورونا کے 107 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 1.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.