جلد کریز چھوڑنے والے نان اسٹرائیکر بیٹر پر پینلٹی کی تجویز

بھارت کی دیپتی شرما نے انگلش بیٹر کو جلد کریز چھوڑنے پر رن آؤٹ کیا تھا

کرکٹ میچ کے دوران عموماً بولر کے گیند کرانے سے پہلے نان اسٹرائیکر بیٹر رن لینے کے لیے جلدی کریز چھوڑتا ہے اور اس دوران اکثر بولر بیٹر کو جلد کریز نہ چھوڑنے کی وارننگ دیتے ہیں جب کہ حال میں بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونیوالے میچ میں نان اسٹرائیک پر انگلش کرکٹر کو آؤٹ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

بھارت کی دیپتی شرما نے انگلش بیٹر کو جلد کریز چھوڑنے پر رن آؤٹ کیا تھا۔

تاہم اب آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار مچل اسٹارک نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر پر پینلٹی لگانے کی تجویز دی۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ عموماً نان اسٹرائیکر بیٹر بال کرانے سے پہلے کریز کو چھوڑتے ہیں اور رن لینے کے لیے پچ میں داخل ہوتے ہیں ایسے میں بیٹر کو کوئی موقع نہیں دینا چاہیے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ایسے نان اسٹرائیکر پر پینلٹی لگنی چاہیے جسے شارٹ رن پینلٹی کا نام دیا جائے اور امپائرز کو اس حوالے سے فیصلے کا اختیار دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.