نئی دہلی،چینی وزیراعظم لی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات
نئی دہلی : چین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے بغیر عالمی امن اور استحکام ممکن نہیں۔ چین کے وزیراعظم لی نے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ بھارت کے دورے کا مقصد باہمی اعتماد سازی کی فضا خوشگوار کرنا، تعاون بڑھانے اور مستقل کا سامنا کرنا ہے۔ چین کے وزیرعظم نے بھارت کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم گزشتہ روز 3روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ وزیراعظم لی نے مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے وزیراعظم لی کیانگ بھارت کے تین روزہ دورے کے بعد بدھ کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں صدر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ پاکستان آمد پر چین کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔
تبصرے بند ہیں.