Latest National, International, Sports & Business News

باجوڑ ایجنسی،انسداد پولیو ٹیم پر حملہ،لیویز اہلکار شہید

باجوڑ ایجنسی : ماموند کے علاقے میں دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، جس سے حفاظت پر مامور لیویز اہل کار شہید ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انسداد پولیو ٹیم باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند زئی پہنچی تو گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے لیویز اہل کار شہید ہوگیا، تاہم حملے میں پولیو ٹیم کے اہل کار محفوظ رہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.