وزارت داخلہ نے اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دے دیا

اسلام آباد()وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دے دیا ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت القاعدہ ، کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپر سیل بن چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرحد پار جرائم پیشہ عناصر بھی متحرک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایسے شواہد ملے ہیں کہ بھارت آزاد کشمیر میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔پاکستان میں دہشتگرد اور اسلحہ مشرقی اور مغربی سرحدوں سے داخل ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں ۔ سندھ میں لشکر جھنگوی ،القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز موجود ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، القاعدہ ،تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.