میڈرڈ اوپن‘ سرینا ولیمز نے کامیابی سے کھاتہ کھول لیا

میڈرڈ: ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے میڈرڈ ماسٹرز میں کامیابی سے کھاتہ کھول لیا البتہ ڈینش اسٹار کیرولین ووزینسکی کا ستارہ بدستور گردش میں ہے، وہ پہلے رائونڈ میں قازقستان کی یاروسیلواشیوڈووا کا شکار بن گئیں۔ اطالوی پلیئرز فرانسسکا شیوانے اورفلاویا پنیٹا بھی پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں، سابق ورلڈ نمبرون جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوانے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ ماسٹرز میں امریکا کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کیلیے پہلے رائونڈ میں روس کی غیرمعروف پلیئر کچھ مشکل حریف ثابت ہوئی، تاہم موجودہ ورلڈ نمبرون پلیئر نے یولیا پوٹینٹیسوا کو ابتدائی سیٹ میں 7-6 سے بھرپور مقابلے کرنے کے بعد دوسرے سیٹ میں باآسانی 6-1 سے زیر کرلیا، کیرولین ووزینسکی میڈرڈ ماسٹرز میں پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہیں، قازقستان کی یاروسیلواشیوڈووا نے سیڈ10 ڈینش پلیئر کو 6-2،6-4 سے مات دیکر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر نے چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش کو 3-6،6-3 اور 6-2 سے اوراسپین کی ماریا ٹریسا ٹورو نے اطالوی حریف فرانسسکا شیوانے کو 6-2،7-5 سے دے دی، اٹلی کی دوسری کھلاڑی فلاویا پنیٹا کو ایسٹونیا کی کائیا کینپی نے 6-3،6-7 اور 6-2 سے زیر کیا، سابق ورلڈ نمبرون جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے بیلجین حریف یانیا وکمائر کو 4-6،7-5 اور 6-4 سے ہرادیا، دیگر میچز میں سلواکین پلیئر ڈومنیکا سبولکووا نے یوکرینی پلیئر لیسا سورنیکو کو 6-3،6-2 سے مات دی، اٹلی کی 7 سیڈ سارا ایرانی نے پولش حریف ارسزیلا ریڈوانسکا کو 6-3،6-1 سے قابو کرلیا، بیلجین پلیئر کرسٹن فلپکنز نے جرمن حریف مونا بارتھیل کو 6-4،6-1 سے ٹھکانے لگایا جبکہ اسپین کی لورڈیس ڈومنگوئز لینو نے رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو 6-2،4-6 اور 6-4 سے شکست دے دی۔

تبصرے بند ہیں.