نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال میں عید کی شاپنگ، تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں

لندن: وزیراعظم نوازشریف نے بیگم کلثوم نوازکے ہمرا ہ لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال ہیروڈز میں عید کی شاپنگ کی۔

وزیراعظم نواز شریف دل کے آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں، ڈاکٹروں کی طرف سے وطن واپسی کی اجازت نہ ملنے کے بعد اب وزیراعظم عید لندن میں ہی گزاریں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکے ہمراہ عید کی شاپنگ کیلیے نکلے اور لندن کے مشہور شاپنگ مال ہیروڈز سے شاپنگ کی، وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کےدل کی سرجری ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.