میری بہن کو مذاق کا نشانہ بنانا بند کیا جائے، کنگنا کی بہن پھٹ پڑیں

ممبئی: 

بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت ان دنوں اقربا پروری کے باعث تنازعے کا شکار ہیں کئی اداکاروں کی جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کی بہن رنگولی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا کو مذاق کانشانہ بنانا بند کیا جائے۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت ایک بارپھر اقربا پروری کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں حال ہی میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران انہیں کرن جوہر، ورون دھون اور سیف علی خان نے مذاق کا نشانہ بنایا تھا  تاہم بعد میں انہوں نے اپنے کیے پر شرمندہ ہوتے ہوئے معافی مانگ لی تھی لیکن بالی ووڈ میں اب بھی کچھ لوگ ہیں جو انہیں مسلسل تنقید کی زد پر رکھے ہوئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.