میرپور ٹیسٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کی اننگز 203 رنز پر سمیٹ د

میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز پاکستانی بائولرز کا سامنا نہیں کرسکا ، وہاب اور یاسر شاہ کی تین تین ، جنید خان کی دو اور محمد حفیظ کی ایک وکٹ

میرپور ) میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا کوئی بلے باز پاکستانی بائولرز کی بائولنگ کا سامنا نہیں کرسکا ، پاکستان نے کھیل کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی 8اننگز 203 رنز پر سمیٹ دی ۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین ، جنید خان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ، بنگلہ دیش کی جانب سے امر القیس نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمود اللہ 28 رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 89 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے , فاسٹ بائولر شہادت حسین زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہیں‌کرسکے –

تبصرے بند ہیں.