سری نواسن کا ایک اور اسکینڈل، سرکاری پیسے سے ساتھیوں کی فون کالز ریکارڈ کرائ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔ موصوف نے سرکاری خزانے سے 9 لاکھ ڈالر دے کر اپنے ہی ساتھیوں کی فون کالز ریکارڈ کرائیں۔

ممبئی:) بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن نے اپنے دور میں خوب موج مستی کی۔ من مرضیوں کے بے تاج بادشاہ نے بورڈ اہلکاروں کی کالز ریکارڈ کرنے کے لیے ایک برطانوی کمپنی کو ٹھیکہ دیا یعنی نو لاکھ ڈالر کا ٹیکا بھارتی بورڈ کو لگایا۔ میڈیا نے انکشاف کیا کہ سری نواسن نے برطانوی کمپنی سے خفیہ طور پر اپنی خواہش کے مطابق کام لیا جس میں بورڈ حکام کی کالز ریکارڈ کرنے اور ان کی آفیشل ای میلز ہیک کرنے کا کام شامل تھا۔ بورڈ کے نئے صدر جگموہن ڈالمیا نے اس مالی اسکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے جو اتوار کو ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں زیر بحث لائیں گے ۔ اس سے پہلے سری نواسن اپنے داماد گروناتھ می اپن کے ہمراہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.