سپین میں فٹبال کے تمام مقابلے غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیئے گ

سپین فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا جا رہا ہے۔ میچوں کی معطلی کے فیصلے سے ملک میں چھ لاکھ کھلاڑی اور 30 ہزار میچ متاثر ہوں گے۔

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کی وجہ سے 16 مئی سے ملک میں فٹبال کے تمام مقابلوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کیا جا رہا ہے۔ واضع رہے کہ سپین کی فٹبال لیگز دنیا کی بہترین تصور کی جاتی ہیں جہاں کے دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی رئیل میڈرڈ اور بارسلونا جیسے مشہور فٹبال کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے فٹبال کے تمام مقابلوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اس قانونی مسودے کی منظوری کے بعد اٹھایا ہے جس کے تحت فٹبال کلب بھی میچ دکھانے کے ٹی وی حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ ابھی تک سپن کی فٹبال فیڈریشن تمام مقابلوں کے ٹی وی حقوق کا سودا کرنے کی مجاز ہے۔ سپین کی فٹبال فیڈریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق وہ فنڈز میں صرف چار اعشاریہ پانچ فیصد ریوینیو کی حقدار قرار دیے جانے پر ناخوش ہے۔ البتہ فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ اب بھی حکومت سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ اس نے تین ماہ تک حکومت سے مذاکرات کئے جو بے نتیجہ رہے لیکن وہ اب بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کر رہی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.