میرپورخاص: پی پی کے تعلقہ ڈگری کے صدر حمید بلوچ قتل

میرپورخاص: میرپور خاص کے قریب پیپلز پارٹی کے تعلقہ ڈگری کے صدر حمید بلوچ کو قتل کردیا گیا، واقعے کے خلاف ڈگری، ٹنڈو جان محمد اور جھڈو سمیت دیگر علاقوں میں سوگ منایا جارہا ہے۔ ڈگری میں پیپلز پارٹی کے تعلقہ صدر حمید بلوچ کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گذشتہ رات گئے نومنتخب ایم پی اے میر حیات تالپر کے بنگلے سے واپس آ رہے تھے۔ انہیں ڈگری بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے خلاف ڈگری، جھڈو، نوکوٹ اور ٹنڈو جان محمد میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔ سیکڑوں مشتعل افراد نے واقعہ کے خلاف ٹائر نذرآتش کرکے احتجاج کیا۔ جھڈو، ٹنڈو جان محمد اور ڈگری میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق حمید بلوچ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مقتول کو سرمیں گولیاں ماری گئیں۔ واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی رہنما اور کارکنان مقتول کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.