میرپور خاص: میرپورخاص میں نجی اسکول کی دو ٹیچرز نے سبق یاد نہ کرنے پر آٹھ سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے بازو پر نشانات پڑگئے ہیں۔میرپورخاص کے علاقے کاہو بازار میں نجی اسکول کی دو لیڈی ٹیچرز نے آٹھ سالہ بچی صفیہ فاطمہ کو سبق یاد نہ کرنے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی کہنی ٹوٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر متاثرہ بچی کے والد رجب اور دادی بچی کو لینے اسکول پہنچے تو ٹیچرز کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس پر ٹیچرز کے بھائیوں نے صفیہ فاطمہ کے والد اور دادی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صفیہ فاطمہ کے والد کو سر میں چوٹیں آئیں۔ اہل محلہ نے بیچ بچاوٴ کرکے متاثرہ بچی کے والد کو چھڑایا، جس کے بعد بچی اور اس کے والد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.