میرا موازنہ مادھوری سے نہ کریں : پڈوکون

بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اس کا مادھوری کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔ مادھوری ایک بہت عظیم اداکارہ ہے۔

بالی وڈ (نیٹ نیوز) دپیکا اپنی نئی فلم ہیپی نیو ایئرمیں فلم تیزاب میں مادھوری کا موہینی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا کی یہ فلم کل دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تیزاب میں مادھوری کا کردار بڑا زبردست تھا ، اوراس کے ساتھ میرے کردارکا کوئی جوڑ نہیں ہو سکتا۔ ویسے بھی دونوں کرداروں میں کافی فرق ہے۔ دپیکا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ فرح خان نے سات سال بعد اسے اپنی فلم میں پھر موقع دیا ہے۔ میں اس فلم میں اپنی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہوں اور امید کرتی ہوں کہ شائقین کو بھی پسند آئے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.