میرا مجھ سے بالکل مختلف ہیں اسی لیے ہم خوش گوار زندگی گزاررہے ہیں، شاہد کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میرا ایک خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

بھارتی ویب سائیٹ پر شائع انٹرویو میں شاہد کپور نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان سے بالکل مختلف ہیں یہی بات ان دونوں کو ایک خوش جوڑا بناتی ہے ،میرا  ہی کی بدولت وہ گھر جاکر بہت عام سا محسوس کرتے ہیں جو انہیں بہت اچھا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ میرا کی ایسی کوئی خواہش نہیں کہ وہ مجھے ہر بار ایک اداکار کے روپ میں دیکھیں اسی لیے ہماری زندگی بہترین گزر رہی ہے۔

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ میرا سے کئی مرتبہ مل چکے تھے، ان  ہی ملاقاتوں کے دوران ہمارے درمیان انسیت بڑھی اور ہم ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی سے میل جول رکھنا اچھا لگتا ہے تو آپ کو اس سے ضرور ملنا چاہیئے، اس کے لئے یہ ضروی نہیں کہ آپ اس سے کیسے ملتے ہیں، ملاقات کے لئے کلب، پارٹی، باغ یا پھر کہیں بی مل سکتے ہیں، آپ اس سے اپنے گھر والوں کے ذریعے بھی مل سکتے ہیں لیکن اس بات یہ ہے کہ آپ اس ملاقات کے بعد کیسا محسوس کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.