میرایجنڈا وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ ان کا ایجنڈا وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری یہ خواہش نہیں کہ وزیراعظم بن جاؤں میرا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے باہر نکالوں، ملک کا مسئلہ صرف لوڈ شیڈنگ نہیں، دہشت گردی اوربے روزگاری بھی ہے اوراگر کوئی جماعت پاکستان کو ان مسائل سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف مسلم لیگ(ن) ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دوسرے لوگوں کی طرح صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ ملک کو ایٹمی طاقت بھی بنایا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ وفاق اورتینوں صوبوں میں حکومتیں کرپشن میں مصروف رہیں لیکن پنجاب میں شہبازشریف کی حکومت پر کرپشن کا ایک بھی داغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت ترقی اورعوام کے مسائل حل کرنے کے معنوں سے عاری تھی، 5 برسوں میں نہ تو ملک اورنہ ہی تاجروں کے لئے کوئی کام کیا گیا، ہماری حکومت ہوتی تو ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیتے اورعوام کو مسائل کے دلدل سے بھی نکال لیتے۔

تبصرے بند ہیں.