میران شاہ: سکیورٹی فورسز کےقافلے کےقریب بم دھماکا، 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

میران شاہ: سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزررہا تھا کہ اچانک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے غلام خان روڈ پر سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا۔

تبصرے بند ہیں.