میجرجنرل محمد اعجاز شاہد آئی جی ایف سی بلوچستان مقرر

کوئٹہ: میجر جنرل عبید اللہ کی جگہ میجرجنرل محمد اعجاز شاہد کو بلوچستان میں آئی جی فرنٹئیر کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ کو تبدیل کر کے جی او سی کھاریاں تعینات کر دیا گیا اور ان کی جگہ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو نیا آئی جی ایف سی تعینات کر دیا گیا ہے، میجرجنرل محمد اعجاز شاہد اس سے قبل جی ایچ کیو میں تعینات تھے اور اب وہ بلوچستان میں آئی جی ایف سی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے

تبصرے بند ہیں.