میامی ٹینس ٹورنامنٹ :اینڈی مرے نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

برطانوی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم کو تین چھ ، چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی

میامی:عالمی نمبر چار اینڈی مرے کی میامی ٹینس ٹورنامنٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اینڈی مرے نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔ دوسری جانب ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہی ڈبلیو ٹی اے کیرئیر میں فتوحات کی تعداد بھی 700 کر لی ۔ میامی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں برطانوی سٹار اینڈی مرے کا سامنا آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے ہوا ۔ تھرڈ سیڈڈ اینڈی مرے نے کانٹے کے مقابلے میں آسٹرین حریف کو شکست دی ۔ اینڈی مرے نے تین چھ ، چھ چار اور چھ ایک سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کا بھی جارحانہ کھیل جاری رہا ۔ 33 سالہ امریکی سٹار سرینا ولیمز نے جرمنی کی سیبین لیسیکی کو زبردست مقابلے کے بعد آؤٹ کلاس کیا ۔ سیمی فائنل پہنچنے کے ساتھ ہی سرینا ولیمز نے ڈبلیو ٹی اے کیرئیر میں اپنی فتوحات کی تعداد 700 کر لی ۔ –

تبصرے بند ہیں.