نیوزی لینڈ کپتان کو سر رچرڈ ہیڈلے میڈل سے نواز دیا گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ میں سالانہ ایوارڈ کا اہتمام، کپتان برینڈن میکلم کو سب سے معتبر ایورڈ سر رچرڈ ہیڈلے میڈل سے نوازا گیا جبکہ کین ولیم سن تینوں فارمیٹس میں سال کے بہترین کیوی کرکٹر قرار پائے۔

آکلینڈ:ورلڈ کپ 2015ء کی رنر اپ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد آکلینڈ میں منعقد ہوا جہاں کیوی بورڈ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی۔ کیوی کپتان برینڈ ن میکلم کو سر رچرڈ ہیڈلی کا ایوارڈ دیا گیا۔ کیوی بیٹسمین کین ولیم سن تینوں فارمیٹس میں سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اُڑے۔ ورلڈ کپ میں مچل سٹارک کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹرینٹ بولٹ سال کے بہترین کیوی باؤلر قرار پائے۔ خوتین کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھانے والی سوزی بیٹس ویمن کرکٹر آف دی ائیر رہیں۔ تقریب میں لیجنڈ کیوی کھلاڑی مارٹن کرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.