دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

دورہ بنگلہ دیش کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی۔

لاہور:قومی سلیکشن کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ہوا جس میں کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت مکمل کی گئی۔ کوچز سے فون پر رائے لی گئی۔ ون ڈے سکواڈ سے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ جبکہ محمد عرفان انجری اور ناصر جمشید خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور عمر اکمل کے حوالے سے ہیڈ کوچ وقار یونس نے مخالفت ظاہر کی ہے۔ یونس خان کی بھی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا امکان کافی کم ہے۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے کھلاڑیوں میں جنید خان، محمد حفیظ اور سعید اجمل مضبوط امیدوار ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.