مہیش بھٹ مسلمان ہو چکے، کنگنا نے دعوے کیساتھ نام بھی بتا دیا

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں اور الزام عائد کیا کہ مہیش بھٹ اپنا مذہب اور اصلی نام لوگوں سے چھپاتے ہیں اور شاعری کے ذریعے لوگوں کو تشدد کی طرف مائل کرتے ہیں۔

فوٹو: بھارتی میڈیا

کنگنا نے کہا کہ مہیش بھٹ نے اپنا نام اور مذہب سونی راز دان سے شادی کے لیے تبدیل کیا ہے، یہ (اسلم) خوبصورت نام ہے، انہیں چھپانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور مہیش بھٹ میں 2020  سے اختلافات چل رہے ہیں، مہیش بھٹ کی بیٹی پوجا بھٹ نے اپنی فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کنگنا اور مہیش بھٹ کے تعلقات خراب ہو گئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا نے مہیش بھٹ کی ہی فلم ‘گینگسٹر’ سے 2006 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.