انٹربینک فاریکس مارکیٹ ، ڈالر ایک مرتبہ پھر ایک سو تین روپے سے زائد کا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر خریداری کا رجحان ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تیرہ پیسے اضافہ ریکارڈ

کراچی ( انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے دوران ڈالر ایک مرتبہ پھر ایک سو تین روپے سے زائد کا ہوگیا ۔ انٹربنک فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیرہ پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر ایک سو تین روپے دو پیسے کا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی خریداری کے سبب پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے سے دباؤ میں ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.