مہنگائی کا طوفان، مرغی، انڈے، سبزیاں غریبوں کی دسترس سے باہر، وزیر اعظم کا نوٹس

اسلام آباد / راولپنڈی / کراچی / لاہور: 

ملک بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 1.2 فیصد اضافہ ہوا جو رواں سال کا تیز ترین اضافہ ہے جبکہ وزیراعظم نے مہنگائی کی لہر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 253، پشاور 300، کوئٹہ 290، فیصل آباد 280 اور کراچی میں 350 روپے کلو فروخت ہوا جبکہ سرکاری نرخ 190 روپے فی کلو مقرر ہے۔ لاہور میں ٹماٹر 100، لہسن 90، ادرک 85، بھنڈی 120، کریلا160 روپے کلو فروخت ہوا۔ لاہور میں اتوار بازارانتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100روپے کلو کچا ٹماٹر سبسڈی پر دیا جا رہا ہے، ایک گاہک کو ایک کلو سے زائد ٹماٹر نہیں دیا جا رہا جبکہ لاہورکی عام مارکیٹ میں ٹماٹر100سے175روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت 180، پشاور اور کراچی میں 100 سے 150 روپے فی کلو ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.