جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ اسلامی اتحادی فورسز کی کمان سنبھالیں گے

اسلام آباد: 

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونیوالے39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے جسے مسلم نیٹو کا نام دیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق جنرل کے قریبی ساتھی اور دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے بتایا کہ مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے درمیان اتفاق رائے قائم ہوگیا ہے جس کے بعد حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحاد میں شمولیت کیلیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ انھوں نے کہا سابق آرمی چیف مئی میں پہلے سے طے شدہ اتحادی ممالک کے وزرادفاع کے اجلاس کے موقع پر حلف اٹھاسکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.