مہندرا سنگھ دھونی ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے کامیاب کپتان

مہندرا سنگھ دھونی سابق کپتان اظہر الدین کے بعد ایک روزہ میچوں میں بھارت کے بہترین کپتان بن گئے۔ دھونی نے اب تک 162 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی قیادت کی اور 91 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 57 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایجبسٹن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں میچ کے ساتھ ساتھ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک روزہ کرکٹ بھارت کے کامیاب ترین کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل محمد اظہر الدین 174 ایک روزہ میچز میں 90 فتوحات کے ساتھ ہی کامیاب ترین کپتان تھے لیکن جب منگل کو ایجبسٹن میں ہندوستان نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دی تو دھونی نے اظہر الدین سے اعزاز حاصل کر لیا۔ دھونی نے اب تک 162 ایک روزہ میچوں میں انڈیا کی قیادت کی اور 91 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 57 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ دھونی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی 27 فتوحات کے ساتھ انڈیا کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہندوستان نے محمد اظہر الدین کی قیادت میں 1990ء میں انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر شکست دی تھی۔ اگر دھونی مزید 9 فتوحات حاصل کر لیتے ہیں تو وہ ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان فتوحات کی سنچری سکور کرنے والے دنیا کے تیسرے کپتان بن جائیں گے۔ اس سے قبل صرف آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور ایلن بارڈر کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ رکی پونٹنگ نے بطور کپتان ایک روزہ کرکٹ میں بالترتیب 165 اور 107 کامیابیاں حاصل کیں۔ –

تبصرے بند ہیں.