سچن ٹنڈولکر اپنی آپ بیتی شائع کرینگے

سچن ٹنڈولکر 24 سالہ کیرئیر کے دوران اپنی بیٹنگ سے پرستاروں پر سحر طاری کرتے رہے، اب اپنی زندگی کے ان پہلوﺅں سے بھی پردہ اٹھانے والے ہیں۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کو اپنے ماسٹر سٹروکس سے حیران کرنے والے سچن ٹنڈولکر کی آپ بیتی رواں سال نومبر میں منظر عام پر آئیگی۔ چوبیس سالہ کیرئیر کے دوران اپنی بیٹنگ سے پرستاروں پر سحر طاری کرتے رہے اور اب ٹنڈولکر کی زندگی کے ان پہلوﺅں سے بھی پردہ اٹھنے والا ہے جو اب تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین نے اپنی یادداشتوں کو کتابی شکل دیدی ہے جو ”پلیئنگ اٹ مائے وے” کے عنوان سے چھ نومبر کو منظرعام پر آئیگی۔ گلی کوچوں سے کرکٹ کی ابتداء سے لے کر انٹرنیشنل کرکٹ کے اختتام تک کے حالات و واقعات کتاب کی زینت بنیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے لٹل ماسٹر کو کیریئر میں 100 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے لیجنڈ بیٹسمین کو بھارت کے سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے بھی نوازا گیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.