آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 20 رنز سے مات دے دی

پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،آسٹریلیا نے مقررہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

گولڈ کوسٹ ( )ا ٓسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی ۔۔ آسٹریلیا کو سیریز میں قومی ٹیم کے خلاف 0-3کی برتری حاصل ہوگئی ۔ آسٹریلوی میدان گولڈ کوسٹ پر ہونے والے ٹی 20 میچ میں قومی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ 52 رنز کے مجموعی سکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ نین عابدی 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، مرینہ اقبال نے ٹوٹل میں 11 رنز کا اضافہ کیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیلیسا کیمینس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے 85 رنز کا مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر11 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کر لیا ۔ ایلیسے ویلانی نے نصف سنچری سکور کی جبکہ کپتان میگ لیننگ نے 24 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔ ثانیہ خان اور ماہم طارق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.