مہندرا سنگھ دھونی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ ویرات کوہلی کو قیادت سونپ دی گئی۔ آئی پی ایل فکسنگ کے مرکزی کردار سُریش رائنا اور اب دھونی کا ڈراپ ہونا معنی خیز بن گیا۔

نیو دہلی: () ایشیا کپ میں ریکارڈ تیرہ میچوں میں کپتانی کا اعزاز رکھنے والے مہندرا سنگھ دھونی نمائندگی سے محروم ہو گئے۔ ایشیا کپ میں دھونی کی جگہ ویرات کوہلی بھارتی کپتان ہوں گے۔ ٹیم انڈیا میں دنیش کارتیک بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔ مہندرا سنگھ دھونی کو پٹھے میں کھچاؤ کے باعث ڈراپ کیا جانا کہا جا رہا ہے لیکن اسے آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل پر عدالتی رپورٹ اور اس میں دھونی کے نام آنے سے جوڑا جا رہا ہے اس حوالے سے دھونی کے ساتھ فکسنگ اسکینڈل الزام کا شکار سُریش رائنا کا نمائندگی کا محروم ہو جانا اور اب دھونی کا نام ڈراپ کھلاڑیوں میں شامل کیا جانا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.