ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں 40 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چالیس کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے ذخائر تین ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔

لاہور: ) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بنک کے ذخائر پینتیس کروڑ چون لاکھ ڈالر اضافے سے تین ارب انیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سات ارب ننانوے کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر بھی چار کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب اناسی کروڑ ڈالر ہو گئے۔ ایک ہفتے کے دوران کولیشن سپورٹ فنڈ کے پینتیس کروڑ سمیت بیرونی ذرائع سے چالیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.