پریکٹس میچ کے دوران شاہد آفریدی زخمی ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شاہد خان آفریدی چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس اور باؤلنگ کوچ محمد اکرم کے مطابق ٹیم ایشاء کپ میں نئے روپ میں نظر آئے گی۔

لاہور: ) قدافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے لیے لگائے گئے کیمپ کے تیسرے روز قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔ میچ میں شاہد خان آفریدی فاسٹ باؤلر جنید خان کی فل ٹاس بال کو سوئپ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ ہیڈ کوچ معین خان کے مطابق زخم معمولی نوعیت کا ہے۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ انکے پاس جادو کی چھٹری نہیں لیکن کوشش ہے کہ بلے باز کے کھیل میں نکھار لایا جائے جب کہ باولنگ کوچ محمد اکرم کے مطابق ان کے آنے کے بعد سے قومی باولرز نے ڈیڑھ سال میں بائیس سو اوورز میں صرف چار نو بالز کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محمد عرفان کے بغیر پاکستانی ٹیم جیت نہیں سکتی۔ ایشیا کپ کے لیئے تربیتی کیمپ کا جمعے کو آخری روز ہے جس کے بعد ہفتے کی رات کو کھلاڑی بنگلہ دیش کے لیئے روانہ ہو جائے گے۔

تبصرے بند ہیں.