مراعات یافتہ طبقےکیلئےٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائیگی،وزیر خزانہ

اسلام آباد……..وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ٹیکس حکام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کی مراعات مرحلہ وار تین سال میں ختم کی جائیں گی، موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 104 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی چھوٹ دینے کا کلچر ختم کیا جائے گا۔ ٹیکس حکام ٹیکس کی وصولیاں بہتر بنانے کے لیے کوششیں کریں

تبصرے بند ہیں.