مویسز ہنریکس کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گ

آسٹریلوی کرکٹر کائونٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران روری برنس سے ٹکرانے کے دوران زخمی ہوگئے تھے

لندن () انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی کھلاڑی روری برنس کیساتھ ٹکرانے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مویسز ہینریکس کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ انگلینڈ میں سسیکس اور سرے کاؤنٹی کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے میچ میں سرے کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مویسز ہینریکس اور انگلینڈ کے روری برنس فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے تھے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو اس حادثے کے بعد شدید چوٹیں آئیں اورجبڑوں کی سرجری بھی کرنا پڑی ۔ انگلینڈ کے روری برنس سرجری کے بعد پیر کو ہسپتال سے فارغ ہو گئے تھے ، اب آسٹریلوی پلیئر کو بھی سرجری اور علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.