احمد شہزاد کی بنائی ہوئی سیلفی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئ

لم “شعلے ” کے گبر سنگھ کے ڈائیلاگز کی نقل کرتے ہوئے شہزاد نے ساتھی کھلاڑی اسد شفیق کا ہاتھ مانگ لیا

لاہور ) قومی اوپنر سلیفی کے شوقین تو تھے ہی لیکن اب اداکار بھی بن گئے ، سیلفی کنگ احمد شہزاد کی ڈب سمیش ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ۔ پاکستانی ٹیم کے نوجوان سٹائیلش بلے باز احمد شہزاد سیلفیز کی وجہ سے تو تنقید کی زد میں رہتے ہی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھا کر ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ حاصل کر لی ۔ ماضی کی مقبول فلم “شعلے” میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ کی نقل کرتے ہوئے نوجوان پلیئر نے ساتھی کھلاڑی اسد شفیق کا ہاتھ مانگ لیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.