موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا

پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے ، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ملک کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا۔ غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے میں مدد ملے گی۔

لاہور: (ویب ڈیسک،) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا۔ آئی ایم ایف سے پروگرام اور بیرونی ادائیگیوں میں بہتری سے آؤٹ لک کو بڑھانے میں مدد ملی۔ عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے ملنے والی امداد بھی بہتری کا سبب بنی ۔ دو ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔ اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر دو ارب نوے کروڑ ڈالر سے بڑھ کر نو ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے طے کردہ سترہ میں سے دس بنچ مارک کے ہدف پورے کر لئے ہیں جبکہ باقی ہدف بھی پورے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ نجکاری کا عمل بھی بہتری کا باعث بنا تاہم ابھی بھی بڑے مالی عدم توازن کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ کو سی اے اے 1 پر ہی برقرار رکھا گیا –

تبصرے بند ہیں.