مولانا فضل الرحمان سے ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ،مولانا فضل الرحمان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی بھر پور حمایت اور منصوبے کی بروقت تکمیل کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا نے منگل کی صبح جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تفصیلا تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بہت اہم ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے یقین دلایا کہ پاک ایران گیس منصوبے کو جاری رکھا جائہگا اور بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

تبصرے بند ہیں.